عارف والا،پولیس کا جوئے کے اڈے پرچھاپہ ،8 جواری گرفتار، دائوپرلگی نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکلیں برآمد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:35

عارف والا،پولیس کا جوئے کے اڈے پرچھاپہ ،8 جواری گرفتار، دائوپرلگی نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکلیں برآمد
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) پولیس کا جوئے کے اڈے پرچھاپہ -8 جواری گرفتار، دائوپرلگی نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکلیں برآمد ۔

(جاری ہے)

علی نگر کالونی میں تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پرکاروائی کرتے ہوئے محمدفیاض ڈھڈی ،محمدحفیظ، اکرام کھوکھر، عبدالغفار بھٹی ، محمدنوید ،برکت بھٹی ،پیر محمدخان،اور محمدیار راجپوت کو رنگے ہاتھوںگرفتارکرکے دائوپرلگی رقم نقدی35000 روپے ، 6 عدد موبائل فون اور 4 عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ تھانہ میں قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کرلیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں