اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے پرائس مجسٹریٹس فعال کردار ادا کریں،ڈی او بجٹ انوار الحق بدر عارف والا

منگل 9 نومبر 2021 16:52

عارف والا۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2021ء) اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے پرائس مجسٹریٹس فعال کردار ادا کریں، مصنوعی مہنگائی کے عمل کو کنٹرول کرنا پرائس مجسٹریٹس کی بنیادی ذمہ داری ہے، اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں کی فروختگی کے عمل کو روکنے کیلئے سخت قانونی کارروائیاں کریں اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی او بجٹ انوار الحق بدر نے پرائس مجسٹریٹس ٹریننگ میں شریک افسران کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس این اے فیاض مسعود ، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری عبدالمجید خاںبلوچ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ارشاد محسن ، سوشل ویلفیئر آفسیر شبیر الحسن ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، پی ایس او ٹوڈی سی شفیق شاہین ، ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں