پنجاب حکومت خسرہ اور روبیلا جیسی موذی امراض کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،ڈپٹی کمشنر عارف والا

ہفتہ 20 نومبر 2021 16:28

پنجاب حکومت خسرہ اور روبیلا جیسی موذی امراض کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،ڈپٹی کمشنر    عارف والا
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2021ء) پنجاب حکومت خسرہ اور روبیلا جیسی موذی امراض کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، انسداد خسر ہ اور روبیلا میں سپر وائزی آفیسر کارکردگی دکھائیں، انسداد خسرہ اور روبیلا کے تدراک کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے لگائیں فیلڈ ٹیمیں اپنی کارکردگی کے عمل کو مزید بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد خسرہ اور روبیلا کی جاری مہم کی ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد ، سی ای او ایجو کیشن رانا کو ثر خاں ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں اور وطن عزیز سے خسرہ اور روبیلا اور پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ٹیموں سے تعاون کریں اور ترجیحی بنیادوں پر انسداد خسرہ اور روبیلا کے تدارک کیلئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں