پنجاب حکومت کے ویژن کے تحت چائلڈ لیبر کے خاتمہ کویقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی

جمعہ 27 مئی 2022 16:29

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پنجاب حکومت کے ویژن کے تحت چائلڈ لیبر کے خاتمہ کویقینی بنایا جائے ورکشاپس ،شاپس ،فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے حکومتی پالیسی کے تحت چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے احسن اندازمیں کام کریں انتظامی لیبر ڈیپارٹمنٹ اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران باقاعدگی سے چیکنگ کریں اور چائلڈ لیبر کے زمرے میں آنے والے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں کریں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے سلسلہ میں عوام کو شعوروآگاہی دیں اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طورپر مہم چلائیں انہوں نے سوشل سیکورٹی کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی سطح پر اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں موثر اقدامات کریں اجلاس میں متعلقہ اے ڈی لیبر ،ڈپٹی ڈی اوپاپولیشن ،پراسیکوٹرسمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں