ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو کیلئے پیشگی انتظامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی

جمعہ 27 مئی 2022 16:29

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو کیلئے پیشگی انتظامات کیے جائیں سیلابی صورتحال کے ایام میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کے سلسلہ میں ہمہ وقت چوکس رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پی ڈی ایم اے اور ایریگیشن کے حکام کے سارتھ رابطے میں رہیں اور سیلابی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ /ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد ، اے ڈی ایل ڈاکٹر سلیم انجم، سی او میونسپل کمیٹی ارحم نذیر ، ڈی او ایمرجنسی ریسکیو1122ڈاکٹر احتشام مظہر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے ڈی اوایمرجنسی ریسکیو1122 ڈاکٹر احتشام مظہر نے ممکنہ سیلاب صورتحال سے بچائو کیلئے کیے جانے والے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو کیلئے چھ فلڈ ریلیف سنٹر بنائے گئے ہیں حکومت کی طرف سے فلڈ الرٹ جاری ہونے کی صورت میں بروقت آپریشنل کا عمل شروع کریں اور عوامی ریلیف کی فراہمی کویقینی بنائیں تمام متعلقہ ادارے مشینری کو فنکشنل کریں۔

\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں