ملی مسلم لیگ کے زیراہتمام5 ہزار پودے لگائے جائیں گے، احمد ذیشان

پیر 13 اگست 2018 19:36

عارف والا۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) جشن آزاد ی جوش وجذبہ سے منانے کیلئے ملی مسلم لیگ کے زیراہتمام پانچ ہزار پودے لگائے جائیں گے ،پہلے مرحلہ میں تحصیل کچہری، گرلز سکول ، پی ٹی سی ایل آفس ،گلشن اقبال کالونی ، عرفان ٹائون ،اسلم ٹائون اور ٹی ایچ کیوہسپتال شامل ہیں، یہ باتیں ملی مسلم لیگ کے ضلعی کنوینر احمد ذیشان کھوکھر ایڈووکیٹ نے میڈیا کوبتائیں ،انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی خصوصی ہدایت پر آج 14اگست کوملک کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جارہاہے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں