عارف والا: ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضی بھٹو کا64 واںیوم پیدائش آج منایا جائیگا

پیر 17 ستمبر 2018 20:11

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضی بھٹو کا64 واںیوم پیدائش آج18 ستمبر بروز منگل کو منایا جائے گاوہ 18ستمبر 1954 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے اس سلسلہ میں مرحوم کی اہلیہ غنویٰ بھٹواور پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ اور عارفوالا سمیت ملک بھر میںتعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیاجائے گامیر مرتضی ٰ بھٹو 42سال کی عمر میں20 ستمبر1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں