عارف والا، تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے مزدا ڈالہ ڈرائیور جاںبحق

بدھ 19 ستمبر 2018 20:26

عارفوالا۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے مزدا ڈالہ کا ڈرائیور جاںبحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں38/EB کے نزدیک تیزرفتار ٹرالرنمبرC/8349 نے مخالف سمت سے آنیوالے مزدا ڈالہ نمبر926/LOK کو ٹکر ماردی جس سے مزدا ڈالا کا ڈرائیور محمدطارق سکنہ267/EB زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار جبکہ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے مزدا ڈالا ڈرائیور محمدطارق کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں