اردو کے ممتاز شاعر محسن احسان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:01

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) اردو کے ممتاز شاعر محسن احسان کی آٹھویں برسی کل 23ستمبر بروز اتوار کو منائی جائے گی وہ-15 اکتوبر1932 کو پشاور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام احسان الہٰی تھا محسن احسان کی نظموں اور غزلوں کے مجموعے ناتمام ناگزیر، ناشنید ہ ،نارسیدہ اور سخن سخن مہتاب ،نعتیہ شاعری کا مجموعہ اجمل و اکمل شامل ہیں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں1999 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا ۔

(جاری ہے)

محسن احسان23 ستمبر2010 کو برطانیہ میں انتقال کرگئے اور پشاور میں مدفون ہیں

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں