معمولی تلخ کلامی پر مسلح شخص نے باغ کو آگ لگادی، لاکھوں کانقصان

منگل 25 ستمبر 2018 20:48

عارفوالا۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) معمولی تلخ کلامی پر مسلح شخص نے امرود کے باغ کو آگ لگادی جس سے چار لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوگیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 84/EBکے رہائشی کاشتکار محمد رفیق نے امرود کا باغ ٹھیکہ پر لے رکھا تھا کہ محمدظفر سے اس کی معمولی تلخ کلامی ہوگئی اور اسی رنجش پرمحمد ظفر نے امرود کے باغ کو آگ لگا دی جس سے چار لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوگیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں