عارف والا: مسلح افراد نے ہزاروں روپے نقدی اورموٹرسائیکل چھین لیا ،مزاحمت پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:13

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) مسلح افراد نے ہزاروں روپے نقدی اورموٹرسائیکل چھین لیا مزاحمت پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 22/KBکارہائشی محمد امیر اپنی بیوی حلیمہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار قبولہ جارہاتھاکہ محمد حسین نے ساتھیوں سے ملکر نقدی اورموٹرسائیکل کل مالیت65000 روپے چھین لیے مزاحمت پر محمدامیر اور حلیمہ بی بی کو زدوکوب کردیا ملزمان فرار پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں