خسرہ کے مرض سے بچائوکیلئے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگوائی جائے،ڈاکٹر محمدعدنان

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:05

عارفوالا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) خسرہ کے مرض سے بچائوکیلئے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگوائی جائے 9 ماہ سی15ماہ تک کے بچوں کو مکمل تحفظ دینے کیلئے خسرہ ویکسین کے دو انجکیشن ضرور لگوائیں خسرہ ویکسین لگنے کے بعد بچوں کو کبھی کبھار بخار ،دانے نکلنا اور ٹیکہ کی جگہ سوجن وغیرہ ہوتو بچے کو نیم گرمی پانی سے نہلائیں اور گرم کپڑوں میں مت لپیٹیںزیادہ تر ضمنی اثرات چند دنوں میں خود بخود ختم ہوجاتے ہیں بخارزیادہ دنوں تک رہے جسم پر سرخ دانے نمودارہوجائیں تو بچوں کو محکمہ صحت کے مراکز پر فوری طور پر لے جائیں ان خیالات کااظہار محکمہ صحت کے زیراہتمام ٹی ایم اے ہال عارفوالا میں منعقدہ سیمینارز کے شرکاء سے سنیئرچائلڈ سپیشلسٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر رائو شمشیرعلی خاں نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 15سے 27 اکتوبر تک خسرہ مہم شروع ہورہی ہے جس میں 6 ماہ سے سات سال تک کے بچوںکو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکہ لگایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں