تین دوستوں نے مبینہ طور پر ہزاروں روپے چھین کر40سالہ شخص کو زہرد ے کر قتل کردیا

منگل 16 اکتوبر 2018 19:48

عارفوالا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) تین دوستوں نے ہزاروں روپے چھین کر40سالہ شخص کو زہردے کر موت کے گھاٹ اتاردیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 71/EBمیں محمد جاوید کو گھر سے سرور اور سعیدبلواکر ساتھ لے گئے اور نامعلوم ساتھی سے ملکر نقدی 45000ہزار روپے چھین کر زہردیدیا جبکہ حالت غیر ہونے پر اسے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے، محمد جاوید کو فوری طبی امدادکیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پرو ہ زندگی کی بازی ہارگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں