تجاوزات کے خاتمہ و ملک کو سر سبز بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈی سی

منگل 16 اکتوبر 2018 19:48

عارفوالا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے کہا ہے کہ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام‘‘ کے تحت آپریشن جاری ہے ، ضلع میں تجاوزات کے خاتمے اور ملک کو سر سبز وشاداب بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم ‘‘کے سلسلہ میں بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اجلاس کو بتایا گیاکہ دوران آپریشن 674 کنال7 مرلے رقبہ واگزار کرایا جا چکاہے جس کی مالیت 151.818 ملین روپے ہے جبکہ مختلف مقامات سے تجاوزات نہ ہٹانے والوں کو33 ہزار8 سو روپے جرمانہ اورا یک کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، اسی طرح تجاوزات کے خاتمے کے دوران 529 افراد کو نوٹس ، 944 مقامات پر تجاوزات خالی کروانے اور234 مقامات میں بہتر ی لائی گئی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں