کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع میں نتیجہ خیز اقدامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:23

عارفوالا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت ضلع بھرمیں نتیجہ خیز اقدامات کئے گئے ہیں، تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن اور تجاوزات واگزار کرائے جانیوالے مقامات کی مع تصاویر و تفصیلات تیار کی جائیں، آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے اٹھائے گئے ملبہ کی قوانین کے مطابق نیلامی کی جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف اداروں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پلانٹیشن کیلئے لوکل اقسام کے مختلف پودے لگائے جائیں جس ادارے میںیہ پودے لگائے جائیں گے ان کی حفاظت دیکھ بھال وآبیاری کی ذمہ داری بھی ان پر ہوگی ،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، سکولوں ،گھروں ،دفاتر اور پبلک مقامات کو صاف ستھر ارکھنے کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں