گورنمنٹ پرائمری سکول73/EB عارفوالا میں سیرت النبی ﷺ تقریب کا انعقاد

منگل 20 نومبر 2018 22:36

عارفوالا۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول73/EB عارفوالا میں سیرت النبی ﷺ تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر انجمن ٹیچر عارفوالا فقیر محمد اور طارق علیم تھے، سکول کے طلبہ نے تلاوت کلام پاک اور بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرکے اہل ایمان کے قلب کو منور فرمایا،اس موقع پر سکول ھذا کے ہیڈماسٹر یاسرسرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا گیا، آپ ؐ کی حیات مبارکہ پر عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ ؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں پوری دنیا میں رحمتوں کی برسات کا نزول ہوا، ہمیں آقا دوجہاں ﷺ پرزیادہ سے زیادہ درود وسلام کا نذرانہ پیش کرنا چاہیے ،اس موقع پر سٹاف ممبران حافظ محمد امجد ، یاسررحمان اور محمدمرتضیٰ بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں