حا دثات پر قابو پانے کیلئے سیفٹی و فائر فائیٹنگ کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر عارف والا

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:04

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سیفٹی و فائر فائیٹنگ کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ، ،دفاتر ، گھروں ، کاروباری اداروں ، مراکز، انڈسٹریل یونٹ میں سیفٹی و فائر فائئٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ حا دثات پر فوری قابو پا کر نقصانات کو کم کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس احمدکمال مان نے سیفٹی و فائرفائٹنگ سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی ارشد، ڈی او سول ڈیفنس محمد عزیز ، ڈی آئی او سید سلمان حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈی او سول ڈیفنس محمدعزیزنے سیفٹی و فائر فائٹنگ کے حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں