عارف والا، نامعلوم ڈاکوئوں نے زمیندار کے ملازمین سے گن پوائنٹ پر-27 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چھین لیے

پیر 17 دسمبر 2018 18:32

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) نامعلوم ڈاکوئوں نے زمیندار کے ملازمین سے گن پوائنٹ پر-27 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چھین لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں23/KBمیں زمیندارحاجی محمد امیر کے احاطہ مویشیاں میں-10 نامعلوم ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوکر ملازمین عون ، فیاض اور طارق کواسلحہ کی نوک پر یرغمال بنالیا اور آٹھ عدد بھینس وغیرہ مالیت-27 لاکھ روپے زبردستی منی ٹرک میں لوڈ کر فرار ہوگئے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں