عارف والا، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق

منگل 18 دسمبر 2018 17:49

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ٹریفک کے المناک حادثات میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ قبولہ میں تیزرفتار کار نے سڑ ک عبورکرتی 50سالہ نامعلوم خاتون کو کچل دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پرہی زندگی کی بازی ہارگئی، جبکہ نواحی گائوں 89/EBکے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل نمبر7275/PKK پرسوار اسماعیل نے سڑ ک کراس کرتے ہوئی57 سالہ محمدعاشق کو ٹکر مارہلاک کردیا ریسکیواہلکاروںنے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال قبولہ پہنچادیا۔

(جاری ہے)

دونوں ڈرائیور جائے وقوعات سے فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں