بچوں سے جبری مشقت لینا قانونی جرم ہے،ڈپٹی کمشنر احمد کمال

منگل 18 دسمبر 2018 17:51

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بچوں سے جبری مشقت لینا قانونی جرم ہے، بچوں سے جبری مشقت لینے کے عمل کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، تمام متعلقہ ادارے ہوٹل ، پٹرول پمپس، ورکشاپس،شاپنگ مال سمیت دیگر تمام پیشوں میں 15 سال سے کم عمر بچوں سے مزدوری لینا قانونی طور پر جرم ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تمام کام کرنے والے مقامات کی چیکنگ اور ان کی خفیہ نگرانی بھی کی جائے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ان مقامات پر کوئی کم عمر بچہ جبری مشقت دینے میں مصروف نہ ہو ، چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل جل مثبت طرز کے ساتھ کاوشیں کرنا ہوں گی،تمام کام کرنے والے مراکز پرچائلڈ لیبر کے سو فیصد خاتمے کیلئے باقاعدہ طورپر شعور آگاہی مہم چلائی جائے، بچے قیمتی اثاثہ ہیں ، تمام ننھے پھولوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا از حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی وی سی کمیٹی کے زیرصدارت منعقد اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں