عارف والا،کلین ایند گرین پروگرام پرتیزی سے عمل درآمد جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 18:57

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر عارفولا افتخارحسین بلوچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے کلین ایند گرین پروگرام پرتیزی سے عمل درآمد جاری ہے بازاروں اور پارکس کی صفائی میںکسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کروائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی میں زرعی اجناس کی اوپن بولی پر یقینی طور پر عمل درآمد کرایا جائے تاکہ کسانوں کو ان کی زرعی اجناس کا پورا معاوضہ میسر آسکے غلہ منڈی کے تمام گیٹ پر لائٹنگ کو فی الفور مکمل کیا جائے گا اس موقعہ پر چیف آفیسر بلدیہ عارفوالا سید ناصر نعمان شاہ اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد زبیر بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں