عارف والا بارایسوسی ایشن عارفوالا کی سانحہ ساہیوال کی پرزور مذمت

پیر 21 جنوری 2019 21:08

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج بارایسوسی ایشن عارفوالا نے سانحہ ساہیوال واقعہ کے خلاف عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی بار رو م میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار سردار گوہرعلی ڈوگر اورسیکرٹری سید فخرحسین شاہ نے سانحہ ساہیوال میںبے گناہ فیملی کے قتل کی پرزور مذمت کی اور متاثرین کو فی الفورانصاف کی فراہمی کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں