عارف والا: مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاکت

بیوہ نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او تھانہ صدرسمیت کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:01

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاکت بیوہ نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او تھانہ صدرسمیت کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کرادیاتفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 163/EBکی رہائشی سکھاں بی بی بیوہ منظوراحمد کلر کے بیٹے یسٰن عرف منی کلر کوچھوڑنے کیلئے دس لاکھ روپے رشوت وصول کرکے مزید پچاس لاکھ روپے دینے کا کہا انکار پر تھانہ صدر ایس ایچ او جہانزیب وٹو سب انسپکٹر شوک تلی ،کانسٹیبلان صابر علی ،قادربخش، مشتاق احمد عثمان ،جاویدودیگر کانسٹیبلان اور ایلیٹ فورس کے اہلکاران گاڑیوں میں سوار اور ڈی ایس پی عارفوالا نصراللہ خاں نیازی نواحی گائوں 159/EBکے نزدیک فصل میں لے گئے اور ایس ایچ او جہانزیب وٹو اور ڈی ایس پی نصراللہ خاں نیازی نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا یٰسین عرف منی کلر کی والدہ سکھاںبی بی بیوہ منظور احمدکلر نے عدالت جسٹس آف پیس اسرارزادہ کے حکم پر تھانہ میںمقدمہ درج کرادیا

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں