عارف والا: حقیقی بھائیوں نے راستے کے تنازعہ پرتشدد کرکے چھوٹے بھائی کی آنکھ ضائع ،ٹانگیںتوڑ دیں

فائرنگ سے -3 خواتین زخمی ہوگئیں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:01

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) حقیقی بھائیوں نے راستے کے تنازعہ پرتشدد کرکے چھوٹے بھائی کی آنکھ ضائع اورٹانگیںتوڑ دیںجبکہ فائرنگ سے -3 خواتین زخمی ہوگئیں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوںٹھٹھئی میں محمد اشرف کے بیٹوں انور، عبداللہ، سروراور یحییٰنے راستے کے تنازعہ پر حقیقی چھوٹے بھائی محمد مصطفی کو تشدد کر کے آنکھ ضائع کرکے ٹانگیں توڑدیں جبکہ نواحی گائوں145/EB میں گھریلو جھگڑے پر یاسر نے فائرنگ کرکی11 سالہ ملازمہ مقدس دختر پرویز ، ہمشیرہ سدرابی بی زوجہ اللہ دتہ اور 14سالہ مائدہ دختر ناصر خاں زخمی ہوگئیں تینوں زخمیوںکو تشویشناک حالت میں طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا داخل کرادیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں