عارف والا: ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

خاوند کو سزائے موت، بیٹی کو عمرقید اور پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:01

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے خاوند کو سزائے موت، بیٹی کو عمرقید اور پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ قبولہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا ملک محمد آصف نے جرم ثابت ہونے پر شاہ رسول کو سزائے موت اور سوتیلی بیٹی طیبہ دختر امین کو عمرقید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا واڑ نمبر3میں شاہ رسول نے سوتیلی بیٹی طیبہ سے ملکر گھریلو ناچاقی پراپنی بیوی شازیہ پروین کو چھری کے وارکرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ2016 تھانہ قبولہ میں درج ہواتھا بتایاگیا ہے کہ مقتولہ شازیہ پروین نے شاہ رسول ولدولی محمد سے دوسری شادی کررکھی تھی جبکہ طیبہ دختر امین مقتولہ کی حقیقی بیٹی ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں