عارف والا: تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم 20سالہ نوجوان جاں بحق

منگل 12 مارچ 2019 20:47

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2019ء) تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم 20سالہ نوجوان جاں بحق تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں نورارتھ کے نزدیک تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سوار محمد طارق کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور محمدیونس جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال قبولہ پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں