سکولوں میںبہترین سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،راجہ طارق محمود

جمعہ 19 اپریل 2019 17:45

عارفوالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راجہ طارق محمود نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیںکرسکتی والدین بچوں کو تعلیمی سہولیات سے مستفید کرانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں سٹوڈنٹس کو مفت کتابیں فراہم کی جاتی ہیںسکولوں میںبہترین سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عارفوالا کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس سے تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق دریافت کیا، سکول میں سہولیات کا جائز ہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی ای او پاکپتن رانا شبیر احمد اور ڈی ای او میڈم افشاں نسیم ودیگر افسران محکمہ تعلیم بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں