عارف والا،آگ لگنے سے پانچ ایکڑ گند م کی فصل جل کر راکھ ہوگئی

بدھ 24 اپریل 2019 18:52

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) کاشتکار کے کھیت میں آگ لگنے سے پانچ ایکڑ گند م کی فصل جل کر راکھ ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں167/EB میں کاشتکار محمدآصف گجر کے کھیت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گندم کی پانچ ایکڑ تیار فصل جل گئی اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچا لیا کاشتکار کے کزن جاویداقبال ایڈووکیٹ کے مطابق آگ نامعلوم افراد نے کیمکل کے زریعے لگائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں