محکمہ بہبود آبادی تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہردم کوشاں ہے، غفران حسین ثاقب

جمعرات 25 اپریل 2019 18:14

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) محکمہ بہبود آبادی تولیدی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہردم کوشاں ہے وسائل اور مسائل کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے کنبے کی تشکیل کی جائے آبادی میںبڑھتا ہوا بے تحاشا اضافہ ہائیڈروجن بم سے زیادہ خطرناک اور قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کم بچے خوشحال گھرانہ کی پالیسی ترقی پاکستان کی کلیدہے ان خیالات کااظہار ضلعی آفیسر بہبود آبادی غفران حسین ثاقب نے بہبود آباد ی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے تمام فیملی کلینک اور فلاحی مراکز پر زچہ بچہ کو تولیدی صحت سے متعلق سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں اس موقعہ پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حافظ ارحم رضا ،الطاف حسین ودیگر بھی موجودتھے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں