سیدناامام حسن ؓکا یوم ولادت باسعادت کل انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

پیر 20 مئی 2019 15:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) نواسہ رسول ؐ جگر گوشہ بتولؓ حضرت سیدناامام حسن ؓکا یوم ولادت باسعادت کل 15 رمضان المبارک بروز منگل کو انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں خصوصی محافل زکر اور دیگرتقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام ،مشائخ عظام ،مذہبی سکالراورزاکرین اہلبیت حضرت امام حسنؓ کی زندگی ،سیرت طیبہ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی قربانیون پرتفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریںگے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں