انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن 31مئی کو منایا جائے گا

پیر 20 مئی 2019 15:53

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن -31مئی کو منایا جائے گا اس دن کومنانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھرمیں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،واکس اور مختلف تقاریب انعقا د پذیر ہوں گی جس سے مقررین ڈاکٹر ز اور پروفیسر ز خطاب کرکے تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک میڈیا پروگرامز اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں