سوار محمد حسین شہید ( نشان حیدر ) کا70 واںیوم پیدائش 18جون کو منایا جائے گا

ہفتہ 15 جون 2019 17:19

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاکستان آرمی کے جوان سوار محمد حسین شہید کا70 واںیوم پیدائش 18جون کو منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھر میں محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جبکہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ میں مزار پر اعلیٰ افسران پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہوگی ۔شہید سوار محمد حسین 18جون 1949کو ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے وہ 3ستمبر1966 کو پاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوئے اور ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے 1971ء کی جنگ میں شکرگڑھ کے محاذ پر10 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں