عارف والا، جدوجہد آزاد ی کے رہنماء قاضی محمد عیسیٰ کا43 واںیوم وفات 19جون کومنایا جائے گا

ہفتہ 15 جون 2019 17:19

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) جدوجہد آزاد ی کے رہنمااور بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے ساتھی قاضی محمد عیسیٰ کا43 واںیوم وفات 19جون کومنایا جائے گا۔وہ13 اپریل1913 کوبلوچستان کے علاقہ پشین میں پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے والد قاضی جلال الدین ریاست قلات کے وزیراعظم تھی1946 کے انتخابات میں انہیں مسلم لیگ کے شعبہ نشرواشاعت کا انچار ج بنادیا گیااس دوران جتنی مرتبہ قائد اعظم بلوچستان گئے ان کی میزبانی قاضی محمد عیسیٰ نے کی اور بعدازاں برازیل میں پاکستان کا سفیر مقررکیا گیا قاضی محمدعیسیٰ نے اپنی پوری سیاسی زندگی مسلم لیگ کے ساتھ گرزاری وہ 19جون1976 کو وفات پاگئے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں