نبی آخر الزمان حضرت محمد عربی ﷺ کے چچا ،اسلام کے اولین کمانڈرحضرت سید نا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ اور ستر شہدائے احد کا یوم شہادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

منگل 18 جون 2019 22:27

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) نبی آخر الزمان حضرت محمد عربی ﷺ کے چچا ،اسلام کے اولین کمانڈرحضرت سید نا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی ٰ عنہ اور ستر شہدائے احد کا یوم شہادت آج 15شوال المکرم بروز بدھ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی آپ ؓ کا اسم گرامی حمزہ کنیت ابوعمارہ ہے آپ ؓ قریش کی معزز شخصیت اور سردار جناب عبدالمطلب کے صاحبزادے امام الانبیا ء ﷺ کے حقیقی چچاجان ،رضاعی بھائی ،وفادار دوست ، ،بہادر سپاہی اورفاتح بدر ہیں اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامزنشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں