عارف والا، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلافکریک ڈائون، پانچ افرادگرفتار، مقدمات درج

جمعرات 20 جون 2019 17:41

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، پانچافرادگرفتار، 138لیٹرشراب ،1255گرام چرس اورناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک شفیع میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے اویس، شہید نگر سے محمود احمد اور محمد منشاء سکنہ کلیانہ کو گرفتارکرکے 138لیٹرشراب برآمد کرلی اور نواحی گائوں155/EB سے تھانہ صدر پولیس نے ظہور حسین کو1255 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، جبکہ نواحی گائوں بیلی دلاور میں شہزاد کو گرفتار کرکے ناجائز پسٹل30 بور معہ پانچ عدد گولیاں برآمد کرلیں مقدمات درج ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں