بے نامی اثاثہ جات ،غیر وضاحت کردہ اخراجات،غیر ظاہر شدہ فروخت کو قانونی حیثیت دے کرعوام استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،میاں اورنگزیب جوئیہ

جمعرات 20 جون 2019 17:41

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) لینڈ ریونیو آفیسر ایف بی آر میاں اورنگزیب جوئیہ نے کہا کہ بے نامی اثاثہ جات ،غیر وضاحت کردہ اخراجات اور غیر ظاہر شدہ فروخت کو قانونی حیثیت دے کرعوام استفادہ حاصل کرسکتے ہیں 30 جون کے بعد محکمہ لینڈ ریونیو کارروائی شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ہال میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام تعاون کرکے اپنا فریضہ سرانجام دیں۔ اس موقع پر انجمن آڑھتیاں، بازاروں کے صدور و سیکرٹریز اور شہریوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں