ٹریفک حادثہ میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق،دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

جمعہ 21 فروری 2020 20:00

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کالے پٹھان کے نزدیک ہوتہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر 12 سالہ عبدالرحمن جاں بحق جبکہ زخمیوں میں دو سالہ فیضان، پانچ سالہ عبداللّٰہ ولد افضل، 18 سالہ زرینہ بی بی، 40 سالہ شمیم بی بی اور 25 سالہ زاہد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اور جاں بحق عبدالرحمن کی لاش کو ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ کم عمر لڑکے کے موٹر سائیکل چلانے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں