پنجاب لوک لہر عارفوالا کے زیر اہتمام پنجابی زبان کے عالمی دن کے سلسلہ میں ریلی

جمعہ 21 فروری 2020 20:00

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پنجاب لوک لہر عارفوالا کے زیر اہتمام پنجابی زبان کے عالمی دن کے سلسلہ میں ریلی بلدیہ چوک سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور فلیکسز اٹھا جن پر پنجابی زبان کی حق میں تحریریں درج تھیں۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب لوک لہر کے صدر عباس علی عارفی، ممبر امن کمیٹی حاجی رمضان اور شیخ ساجد محمود نے کہا کہ پنجابی ہماری ماں بولی زبان اور ہمارا کلچر ہے حکومت اسے عام کرنے کے ساتھ ساتھ نصاب میں شامل کرے، ریلی کے شرکا جناح چوک پہنچ کر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں