iعارف والا: جائیداد اورگھریلوجھگڑوں کے مختلف واقعات

ذ* ماں بیٹی سمیت چار افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا ماں بیٹا شدیدزخمی ہوگیا

منگل 26 مئی 2020 19:50

ن* عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) جائیداد اورگھریلوجھگڑوں کے مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت چار افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا ماں بیٹا شدیدزخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوںامرسنگھ میں جائیداد کے تنازعہ پر قربان نے گھر میں کسی کے وار کرکے بیوی مختار بی بی اور ساس شمیم بی بی کو موت کی نیند سلادیا ملزم قربان جائے وقوعہ سے فرارہونے میںکامیاب ہوگیا ملزم قربان نے اپنی ساس سے ایک ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا انکار پر ماں بیٹی کو قتل کردیا دوسرا واقعہ نواحی گائوں 28/KBمیں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر ریاست علی نے اپنی اہلیہ نسیم بی بی کو زہردے کر قتل کردیا تیسراواقعہ مسلم گارڈن سوسائٹی میں داماد عمران ولد اللہ دتہ سکنہ چشتیاں کی دو ساتھیوں سے ملکر سسرال میں فائرنگ جس کے نتیجہ میں ملزم کی دادی رحمت بی بی زوجہ خوشی محمد موقعہ پرجاں بحق جبکہ ساس ممتاز بی بی اور برادرنسبتی شاہین مصطفی شدیدزخمی ہوگئے ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اور ماں بیٹے کو طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کرادیاگیا پولیس تھانہ کلیانہ ، تھانہ قبولہ اورتھانہ سٹی عارفوالامصروف تفتیش ہے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں