عارف والا: کوروناوائرس کے باعث 2 سرکاری سکول عارضی طورپر بند

جمعہ 6 نومبر 2020 21:28

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2020ء) پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں کوروناوائرس کے باعث 2سرکاری سکول عارضی طورپر بند کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ شکر گنج ہائی سکول کے ٹیچر عدنان شوکت اور نواحی گائوں 27/EBمیںگورنمنٹ پرائمری سکول کے احسان میں کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں سکولوں کو عارضی طورپر تین دن کیلئے بند کروادیاگیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعارفوالا سلیم اختر نے بتایا کہ کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کی وجہ سے عارضی طورپر سکول کو بند کروادیا گیا ہے اور دونوں سکولوں کے اسٹاف کے پچپن افراد کے ٹیسٹ لیبارٹری کو بجھوادئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں