ں* پنجاب کی عوام کیلئے ہرشعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں،احمد کمال مان

اتوار 8 نومبر 2020 18:45

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے ہرشعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیںوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بز دار عوام کو تمام شعبہ جات میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دیناچاہتے ہیںپنجاب کے دوردراز کے علاقہ جات میں عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیںوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کی استعداد کار میں مزید اضافہ کر رہے ہیں سیٹیزن پورٹل کے تحت اندراج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام محکوں کے ضلعی افسران ا پنے فرائض بطریق احسن انداز میں انجام دیں گڈ گورننس پالیسی کے تحت اصلاحات اور سسٹم کو مضبوط اور فعال بنائیں اور اس سلسلہ میں موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں تاکہ سیٹیزن پورٹل پر اندراج ہونے والی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سیٹیزن پورٹل شکایات سے کے متعلق میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل تمام اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اسی مقصد کے حصول میں اپن توانائیاں صرف کریں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے منفردا قدام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں