انسداد پولیو مہم کی کامیابی مائیکروپلان پر سو فیصد عمل درآمد سے ہی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر

محکمہ صحت کا فیلڈ عملہ ،والدین ، اساتذہ کرام ، اورصحافیوں کی کاوشیں جاری رہیں تو ہم اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے پورے خلوص توجہ اور محنت سے اس مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیںگے ،احمد کمال مان

منگل 10 نومبر 2020 20:38

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی مائیکروپلان پر سو فیصد عمل درآمد سے ہی ممکن ہے محکمہ صحت کا فیلڈ عملہ ،والدین ، اساتذہ کرام ، اورصحافیوں کی کاوشیں جاری رہیں تو ہم اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے پورے خلوص توجہ اور محنت سے اس مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیںگے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے انسداد پولیو مہم کا آغاز30 نومبر سے ہوگا اور4 دسمبر 2020 تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد پولیومہم انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ دریائی علاقوں ، خانہ بدوش ، جھگیوں اور دیگر اضلاع و دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان بچوں کو ہر ممکن طریقے سے انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں ، انسداد پولیو مہم کے دوران ہاوس مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ پر بھی بھر پور توجہ دی جائے ا جلاس میںاسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ علیزہ ریحان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ طاہر مختار ، اے ڈی جنرل ایجو کیشن سرفراز حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں