عارف والا،ٹریفک حادثہ میں14 سالہ طالبعلم جاںبحق، ساتھی شدید زخمی

بدھ 11 نومبر 2020 20:19

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2020ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں14 سالہ طالبعلم جاںبحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا تفصیلا ت کے مطابق محمدنگر روڑ پر تیزرفتار ویگن نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوارطالبعلموںکو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں بلال ذوالفقار اور ازان عباس شدیدزخمی ہوگئے دونوں کو زخمیوں کو فوری طورپر طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ بلال ذوالفقار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا نامعلوم ویگن ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرارہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ دونوں طالبعلم سکول سے چھٹی کے بعد گائوں جارہے تھے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں