گردآلوددھندسے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ، ڈاکٹر محمد علی ہاشمی

منگل 17 نومبر 2020 17:48

عارف والا۔17نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17نومبر2020ء) :گردآلوددھندسے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ،سانس اورگلے کی امراض میں شدت پھیپھڑے ناکارہ ہوسکتے ہیں،  ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،  انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کےلئے احتیاط کریں۔

(جاری ہے)

  ان خیالات کا اظہار نامور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علی ہاشمی نے ”میڈیا “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سموک گرد آلود کی وجہ سے دھند کی مانند محسوس ہورہی ہے، زہریلی سموک سے گلے میں جلن اور سانس میں دشوار ی ہوجاتی ہے اس لئے بروقت احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اس وبائی امراض سے بچنے میں معاونت حاصل ہوسکتی ہے۔  ڈاکٹر نعیم اشرف بھی اس موقع پر  موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں