ٴ نامور ادیب ،شاعر ،مصور ،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی 15 ویں برسی یکم جنوری کو منائی جائیگی

اتوار 27 دسمبر 2020 18:45

i عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2020ء) پاکستان کے نامور ادیب ،شاعر ،مصور ،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی 15 ویں برسی یکم جنوری کو منائی جائیگی وہ15مارچ1930 کو ضلع شیخو پورہ میں پید اہوئے 1972میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ اور1974 میں وزیراعلی ٰ پنجاب اور 1993میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر فائز ہوئے انہوں نے کئی کتابیں تحریر کیں جن میں ’’پنجاب کا مقدمہ ،اسلام کی روحانی قدریں، موت نہیں زندگی شامل ہیں یکم جنوری 2006کو حنیف رامے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں