عارف والا: دھند کے باعث ٹریفک کے المناک حادثات میںماں بیٹے سمیت -3 افراد جاں بحق -6 افراد زخمی

پیر 4 جنوری 2021 20:28

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2021ء) دھند کے باعث ٹریفک کے المناک حادثات میںماں بیٹے سمیت -3 افراد جاں بحق -6 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کمیر روڑ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم جس کے نتیجہ میں کمسن محمد عمار اور والدہ روبینہ بی بی موقعہ پرموت کی نیند سوگئے جبکہ محمد ارشد اوربیٹی رباب ارشد شدیدزخمی ہوگئے دوسراحادثہ نواحی گائوں 149/EBمیں کاشتکار محمداکرم کی 4سالہ بیٹی زویا اکرم گلی میں کھیل رہاتھی کہ اچانک مٹی سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی بیک کرتے ہوئے زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں زویااکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگئی جبکہ تیسرا حادثہ قبولہ روڑ پر دریاڈھنگ کے نزدیک ٹریکٹرٹرالی اور بس میں ٹکر جس کے نتیجہ میں چار افرادزخمی ہوگئے ریسکیواہلکاروں نے تمام زخمیوں اورڈیڈباڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نامعلوم تینوں ڈرائیور ٹریکٹرٹرالیاں چھوڑ کرفرارہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں