حکومت وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،احمد کمال

پولیو ویکسین کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچائو کی ضمانت ہیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 9 جنوری 2021 21:50

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے کہا ہے کہ حکومت وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے پولیو ویکسین کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچائو کی ضمانت ہیں محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کی پہنچ کو یقینی بنانے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ پرہر صورت عمل درآمد کریں پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کیے جائیں والدین انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے قومی فریضے کو احسن طریقے سے ادا کریں اور ہر ممکن طریقے سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںاس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈی آئی او سید سلمان حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں