عارف والا: دھند کے باعث تیزرفتارکار درخت سے ٹکرا گئی28 سالہ ڈرائیور جاںبحق

پیر 11 جنوری 2021 20:17

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2021ء) دھند کے باعث تیزرفتارکار درخت سے ٹکرا گئی28 سالہ ڈرائیور جاںبحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں34/EB کے نزدیک تیزرفتار کار نمبرAAG/430 دھند کے باعث بے قابوہوکر سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں محمد یاسین سکنہ کمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں