عارف والا: صفائی کا ناقص انتظام اورسیوریج سسٹم ناکارہ

سٹرکیں گندے پانی کی لپٹ میں آگئیںجنازگاہ میت لے جانا بھی دشوار ہوگیا

جمعرات 21 جنوری 2021 20:37

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) صفائی کا ناقص انتظام اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے سٹرکیں گندے پانی کی لپٹ میں آگئیںجنازگاہ میت لے جانا بھی دشوار ہوگیا جبکہ زیورتعلیم سے آراستہ طالبات اور دیہاتیوںکو گزرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے انتظامیہ بے بس دیکھائی دے رہی ہے معروف سماجی شخصیت محمد سعیدنوئی نے بتایا کہ گائوں109/EB میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے گندہ پانی سٹرکوں پر جمع ہونے سے طلبہ و طالبات ، نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ میت کوجنازگاہ تک لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی ضرروت پڑتی ہے انہوں نے وزیراعلی ٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ساہیوال ڈویژن سے فی الفور نوٹس لے کر گائوں109/EB سیوریج سسٹم کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں