کھادذخیرہ کرنے والے گودام کو سیل کردیاگیا، ہزاروں روپے جرمانہ

ہفتہ 13 نومبر 2021 20:46

عارف والا۔13نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔13 نومبر2021ء) :اسسٹنٹ کمشنرز  نے  کھادذخیرہ کرنے والے گودام کو سیل کردیا ، 2تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

  پاکپتن روڑ پر تاجر افضل کے گودام پر اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے محکمہ زراعت کے عملہ سے ملکر چھاپہ مارکر پانچ ہزار کھاد کی بوری برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا جبکہ غلہ منڈی میں اسسٹنٹ کمشنر نے عملہ کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے کھادمہنگے داموں فروخت کرنے پر تاجر ظفراللہ اور عابد کو تیس ہزار روپے نقد جرمانہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے کہا کہ عوام کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،  ڈیلر حضرات کھاد کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں.

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں